دنیا

بنگلہ دیش کے طلبہ کا ایک اور مطالبہ منظور، محمد یونس عبوری حکومت کے نئے سربراہ مقرر

شیعہ نیوز: وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ، ماہر معاشیات داکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کے ناموں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

گزشتہ روز احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے تیار ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ مظاہرین نے مجھ پر جو اعتماد کیا اسے میں اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں جہاں وہ مجھ سے چاہتے ہیں کہ میں عبوری حکومت کی قیادت کروں۔

یہ بھی پڑھیں : یحیی سنوار کو قتل کرنے پر صہیونی اعلی حکام کا اتفاق

84 سالہ نوبیل انعام یافتہ مائیکرو فنانس کے علمبردار نے آزاد انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بنگلہ دیش میں اقدامات کی ضرورت ہے تو اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی جرات کے لیے میں یہ منصب سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ عبوری حکومت صرف شروعات ہے لیکن پائیدار امن صرف آزادانہ انتخابات سے ہی آئے گا اور انتخابات کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

محمد یونس نے کہا تھا کہ نوجوانوں نے ہمارے ملک میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور ان نوجوانوں میں بے پناہ ہمت ہے۔

واضح رہے کہ احتجاج اور مظاہرے کر کے حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والے بنگلہ دیشی طلبہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا تھا کہ محمد یونس نگراں حکومت کی قیادت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button