
تحریک لبیک کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کی بلیک میلنگ، پابندی ہٹانے کا مطالبہ، دھمکی آمیز ویڈیو دیکھیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت اور ریاست پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور پولیس کے جوانوں کو شہید کرنے کے بعد کالعدم تحریک لبیک سے پابندی اٹھانے کے بعد ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ نے بھی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سے پابندی ہٹائی جائے اور ہمارے لوگوں کے نام بھی فورتھ شیڈول سے نکالے جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں بڑی خبر، عمران خان حکومت اور لاکھوں پاکستانیوں کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی میں مفاہمت کا انکشاف
دہشتگرد اورنگزیب نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ان مطالبات پر کان نہ دھرے گئے اور سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلا تو ہم ٹیڑھی انگلی سے گھی نکالنا جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک کے بعد حکومت و ریاست پاکستان کی جانب سے لاکھوں پاکستانیوں کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی سے بھی مذاکرات جاری ہیں اور انہیں بھی کچھ شرائط کے عوض عام معافی دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ یہی حکومت اور اس حکومت کا وزیر اعظم کوئٹہ کے شہیدوں کے لواحقین کے پر امن احتجاج کو بے شرمی کے ساتھ بلیک میلنگ کہتا نظر آتا ہے تاہم ملک میں افراتفری پیدا کر کے بزور طاقت اپنے مطالبات پیش کرنے والوں سے مذاکرات اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جاتا ہے۔