پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں اربعین حسینیؑ پر پیادہ روی سے خوفزدہ

شیعہ نیوز: پاکستان میں شیعیان حیدر کرار ؑ کی جانب سے اس سال اربعین امام حسین ؑ پر خصوصی انتظامات اور عزاداران حسینیؑ کی بھرپور شرکت کی تیاریوں نے سعودی پٹھو کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، ملک بھرمیں نکالے جانے والے اربعین مارچ (مشی/پیادہ روی) کے جلوسوں سے خوفزدہ سپاہ صحابہ کا سنی ایکشن کمیٹی اور دوسرے فرضی ناموں سے حکومت اور ریاست پرچہلم کے جلوسوں کو محدود کرنے اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ ، وہابی دہشت گرد عناصر نے نواسہ رسول ؐ کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسوں کو اپنے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ستر ہزار شیعہ سنی عوام اور فوجی جوانوں کے قاتل سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ کے کارندوں کو ملک بھرمیں ملت جعفریہ کی جانب سے اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر نکالے جانے والے عظیم الشان جلوسوں اور اربعین مارچ میں عزاداروں کے ٹھاٹے مارتے سمندر نے خوف وہراس میں مبتلا کردیا ہے ۔

کالعدم سپاہ صحابہ سندھ کے سرغنہ پریل شاہ اور اس کے ساتھیوں نے سنی ایکشن کمیٹی کے جعلی نام سے سندھ حکومت اور دیگر انتظامی اداروں کو خطوط ارسال کیئے ہیں کہ وہ شیعیان حیدر کرارؑ کی جانب سے عراق وکربلا کی طرز پر پاکستان میں نکالے جانے والے مشی جلوسوں پر پابندی عائد کرے ، کالعدم سپاہ صحابہ نے جھوٹا پروپگینڈا شروع کردیاہے کہ یہ نئے روٹ بنانے کی سازش ہے، ان جلوسوں سے اہل سنت غیر محفوظ ہوجائیں گے ،یہ جلوس ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہیں ۔

واضح رہے کہ شیعیان حیدرکرار ؑ کے جلوس ہائے اربعین پر ملک کی سلامتی کو خطرہ میں دیکھنے والے یہی عناصر پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ملک کی گلی کوچوں میں کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگاتے پھر رہے ہیں، ملک بھرمیں اپنی اکثریت کا شور مچارہے ہیں ، ملت جعفریہ کے مقدسات ، علماءاور اکابرین کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کررہے ہیں، امام حسین ؑ اور اہل بیت ؑ کے قاتل یزید ملعون کی شان میں قصیدے پڑھے جارہے ہیں ، مولائے کائنات امام علیؑ کو (نعوذباللہ)باغی قراردیا جارہے کیا اس سے ملک کو استحکام حاصل ہورہاہے ؟؟؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button