پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بگن کانوائے حملہ، سپاہ صحابہ کے مقامی دہشت گردوں نے ذمہ داری قبول کرلی

ان کی قیادت کی حمایت اور رہنمائی نے ان دہشت گردوں کو مزید حملوں کے لیے حوصلہ دیا، اور ان کی کارستانیوں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کی

شیعہ نیوز:  لوئر کرم کے علاقے بگن میں فوجی کانوائے پر حملے کی ذمہ داری ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی دہشتگردوں نے قبول کرلی ہے۔

پاراچنار میں آج ہونے والے فوجی کانوائے پر حملے کی ذمہ داری سپہ صحابہ کے مقامی دہشتگردوں نے قبول کرلی ہے۔ ان دہشتگردوں کے ناموں میں عمران مقبل، عید نظر، ارشاد، مفتی نور بادشاہ، مفتی شاہ نواز، سیف اللہ، ریاض شاہین اور لعل اکبر شامل ہیں۔

ان دہشت گردوں نے اپنی اعلی قیادت، لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ کے ناپاک اور خونخوار رہنماؤں، اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام ان فتنہ انگیز عناصر کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

ان کی قیادت کی حمایت اور رہنمائی نے ان دہشت گردوں کو مزید حملوں کے لیے حوصلہ دیا، اور ان کی کارستانیوں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کی۔اب سب کچھ عیاں ہو چکا ہے، شیعہ نسل کشی کے بعد اب خود ریاستی ادارے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ کی جانب سے فوج پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں اور ان دہشت گردوں کی قیادت میں شدت پسندی کا رجحان مزید بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں، فوراً سخت فوجی آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ ان علاقوں میں جہاں حملے ہو رہے ہیں، دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔ اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی جیسے دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ملک کی تباہی کا آغاز ہوگا، جس کا ازالہ کبھی نہیں ہو سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button