
مسجد امام علیؑ کے مؤذن کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب میں شیعہ ٹارکٹ کلنگ کی کاروائیوں آغاز، بہاول نگر میں مسجد وامام بارگاہ باب علی ؑ کے مؤذن ،بزرگ ماتمی عزادارماسڑ سعید تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ملک دشمن سعودی فنڈڈ کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے کارندوں نےفائرنگ کرکے مسجد وامام بارگاہ باب علیؑ کے مؤذن اور ماتمی عزادارماسٹر سعید کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،کالعدم لشکر جھنگوی کے 4دہشتگرد ہلاک
وقوعہ کے بعد ماسٹر سعید کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ماسٹر سعید کی شہادت کے بعد مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔
شیعیان حیدرکرارؑ بہاولنگر نے حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسٹر سعید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔