پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مدرسے میں 4 بچوں کے ساتھ ڈھائی ماہ تک جنسی زیادتی کرنے والےکالعدم سپاہ صحابہ کے2 قاری گرفتار

متاثرہ بچوں کی شناخت محمدشوکت ولد محمد یوسف بعمر12 سال (بھتیجا)،محمد سلیمان ولد رحم علی بعمر11 سال ( بھانجا)،محمد شہزاد ولد غلام حسین بعمر12 سال (بھتیجا)کےنام سے ہوئی ہے۔

شیعہ نیوز : ضلع مظفر گڑھ پنجاب میں مدرسے میں 4 بچوں کے ساتھ ڈھائی ماہ تک مسلسل جنسی زیادتی کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو قاری گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق غلام قادر گوپانگ ولد محمد اسماعیل سکنہ فتح پورجنوبی تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا کہ مدرسہ تاج العلوم موضع باقر شاہ میں مفتی محمد فرحان ولد محمد اسلم، عبدالرحمٰن ولدربنواز معصوم بچوں کو دینی تعلیم کی آڑ میں اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق جب سے بچے مدرسے میں دینی تعلیم اور حفظ قرآن کیلئےداخل ہوئے چپ چپ رہتے تھے۔تفتیش کے نتیجے میں وقوعہ کی تفصیلات سامنے آئیں۔

متاثرہ بچوں کی شناخت محمدشوکت ولد محمد یوسف بعمر12 سال (بھتیجا)،محمد سلیمان ولد رحم علی بعمر11 سال ( بھانجا)،محمد شہزاد ولد غلام حسین بعمر12 سال (بھتیجا)کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے شکایت درج کرکے کاورائی کا آغاز کیا تو مفتی محمد فرحان ولد محمد اسلم، عبدالرحمٰن ولدربنواز کو مدرسہ تاج العلوم موضع باقر شاہ کو گرفتار کرکے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 اور 377 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button