حساس اداروں کی بڑی کارروائی، کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم کا اہم سرغنہ ہلاک
ملزم کا نیٹ ورک کراچی میں تاجروں کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے کے واقعات میں ملوث ہے۔
شیعہ نیوز : حساس اداروں اور پولیس نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے صادق نامی مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد سے مقابلہ سعیدآباد میں ہوا جس میں صادق عرف بلال عرف قاری عرف افغانی مارا گیا۔ مبینہ دہشت گرد کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے نیٹ ورک کا اہم رکن اور کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے نوجوانوں کی برین واشنگ بھی کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے براستہ تفتان ایران جانے والے زائرین امام حسینؑ اور امام رضا ؑ سے بھتہ وصولی تیزی سے جاری
ملزم کا نیٹ ورک کراچی میں تاجروں کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے کے واقعات میں ملوث ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 12 دسمبر 2023ء میں حارث الرحمٰن نامی تاجر کو کراچی سے اغوا کیا تھا اور تاجر کے والد کو افغانستان سے کال کر کے 10کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی جبکہ وہ پانچ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔