ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی، آسٹریلوی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
شیعہ نیوز: ایران کے کئی اعلی عہدے داروں اور اداروں پر کنبیرا کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد، تہران میں آسٹریلیا کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ایشیا اور اوشنیا کے ادارے کے سربراہ نے ایران کا احتجاجی بیان آسٹریلیا کے ناظم الامور کے حوالے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ تہران جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوم النکبہ کے موقع پر اسرائیلی فوج پر فلسطینی مجاہدین کا حملہ، 5 ہلاک، 20 زخمی
آسٹریلیا کے ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایران کے بیان کو فورا اپنے دارالحکومت کو منتقل کریں گے۔
آسٹریلوی ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی حکومت کے موقف سے کینبرا حکام کو پہلی فرصت میں آگاہ کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے، اسرائیلی جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے وعدہ صادق جوابی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا اور اس بہانے پانچ ایرانی عہدے داروں اور تین اداروں پر پابندی عائد کردی۔