
برائی کا انجام برا،ظالم باپ نے خونخوار بیٹے کو قتل کر ڈالا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسلمان عرب ملک شام میں ایک ظالم باپ نے اپنے خونخوار بیٹے کو قتل کر ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ناجائز اولاد دہشتگرد وہابی گروہ داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کو ہلاک کرنے کا امریکی دعوی سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں اپنے بچوں سمیت مارا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اہم میڈیا بریفنگ میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کا نمبر ایک دہشت گرد ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ کے اندر چھپا ہوا تھا جسے ہم نے دو ہفتے قبل ڈھونڈ نکالا تھا اور مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ ابوبکر البغدادی کی موجودگی کی سو فیصد تصدیق کے بعد امریکی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران ابوبکرالبغدادی نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس میں اس کے 3 بچے بھی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے گزشتہ شب شام میں ادلب کے ایک گاؤں میں چھاپا مار کارروائی کے دوران ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی کئی بار ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کے دعوے کیے گئے تھے تاہم پہلی بار امریکی صدر نے میڈیا کے سامنے ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔