پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حسن نصر اللہ و اسماعیل ہنیہ کا خون انشاء اللہ بہت جلد رنگ لائے گا خطہ سے غاصب ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود مٹ جائے گا،علامہ باقرعباس زیدی

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ حماس و حزب اللہ مجاہدین عالم اسلام کا فخر ہیں فلسطین کی آزادی کیلئے کیا جانے والے آپریشن طوفان القصیٰ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے

شیعہ نیوز : دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی دعائیہ اجتماع و شہدائے اسلام کی یاد میں خراغان کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔تقریب میں دعا کی تلاوت مولانا منہال حسین بنگش مولانا مختار علی، مولانا عمید کاظمی نے کی جبکہ مشہور ومعروف منقبت خواں حسنین عباس بلتستانی، وقار حیدر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر علماء کرام مولانا باقر عباس زیدی، مولانا صادق جعفری، مولانا عمید کاظمی، مولانا مبشر حسن، ناصر الحسینی، مولانا مختار امامی نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ حماس و حزب اللہ مجاہدین عالم اسلام کا فخر ہیں فلسطین کی آزادی کیلئے کیا جانے والے آپریشن طوفان القصیٰ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور اس راہ میں بہت سےمقاومت کے عظیم رہنماوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا جس میں سر فہرست اسماعیل ہانیہ اور سید حسن نصر اللہ ہیں۔شہداء کے خانوادوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کا خون انشاء اللہ بہت جلد رنگ لائے گا خطہ سے غاصب ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود مٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا استعماری مظالم پر عرب ممالک کی مسلسل مجرمانہ خاموشی نے انہیں غزہ سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کا سارٹیفکیٹ دے دیا ہے بہت جلدان عرب ممالک کی بادشاہتیں بھی استعمار کے ہاتھوں ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوارکے روز فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش سے امریکی قونصلیٹ نکالی جانے والی پر امن ریلی پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ریلی کے شرکاء پر جھوٹے مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس حوالے سے بہت جلد مشترکہ نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تقریب کے آخر میں شہید حسن نصر اللہ، رفقاء اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان شہدائے فلسطین و لبنان کے شہداء اور کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button