قائد اعظم و علامہ اقبال ایساپاکستان چاہتے تھے کہ جس میں ہر مسلک و مذہب امن و آشتی و آزادی کے ساتھ زندگی گزارے اور ایک دوسرے کا احترام کریں ،علامہ باقر زیدی
14 اگست یوم آزادی جہاں ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہم پر یہ زمہ داری ڈالتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے 77ویں جشن آزادی کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی جہاں ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہم پر یہ زمہ داری ڈالتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں اور پاکستان مستقل طور پر اپنے فیصلوں میں خودمختار ہو اور کسی کے تحت تسلط نا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: گلبر حکومت گلگت بلتستان کے ہر فرد پہ بھی ایف آئی آر کاٹے تب بھی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
کسی کی غلامی نا کرے،کسی بھی قوت کے سامنے نا جھکے یہی وہ پاکستان ہے جو قائد اعظم و علامہ اقبال چاہتے تھے کہ جس میں ہر مسلک و مذہب امن و آشتی و آزادی کے ساتھ زندگی گزارے اور ایک دوسرے کا احترام کریں،خدا وند عالم سے دعا ہے کہ اس وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور اس ارض پاک کے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین