دنیا

بارسلونا سٹی کونسل نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی منظوری دے دی

شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کے بعد بارسلونا سٹی کونسل نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی سٹی کونسل نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر مسلسل حملوں اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کے ردعمل میں اسرائیل کے ساتھ تمام ادارہ جاتی و انتظامی تعلقات منقطع کرنے اور تل ابیب کے ساتھ دوستی کے معاہدے کو معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

اس فیصلے میں 20 شقیں شامل ہیں اور اسے شہر کی حکمران سوشلسٹ جماعت، بائیں بازو کی دیگر جماعتوں اور آزادی پسند پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، صدر ٹرمپ

بارسلونا کے میئر ژاومے کولبونی نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری درد و رنج کا سامنا ہے اور حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کا برقرار رہنا ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچز نے فلسطینیوں کے حق میں سخت مؤقف اپناتے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو معطل کرے اور اسلحہ کی برآمد پر پابندی عائد کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button