اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہبنیاد اسلام بل فرقہ واریت کو ہوا دے گا .فواد چوہدری

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )
وفاقی وزیر کے علاوہ معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے پنجاب تحفظ بنیادِ اسلام بل 2020ء پر تنقید کی جا رہی ہے اور خبردار کیا گیا کہ اس قسم کے رجحانات شدت پسندی کو ہوا دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پارلیمان خصوصاً پنجاب اسمبلی میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن روزانہ ایک نئی تحریک لے کر آتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک رویہ ہے، اس سے ہم فرقہ وارانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔ ایک اور ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کو ٹک ٹاک سے خطرہ ہے نہ ہی کتابوں سے، بلکہ ہمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محلوں میں رہنے والے حضرات احتیاط کریں اور ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔

نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے ایک بیان میں کہا کہ نیا قانون فرقہ واریت کو ہوا دے گا اور ملک کے سب سے بڑے صوبے جہاں معاشرے کے پسماندہ طبقے کے خلاف مذہبی نفرت انگیزی کی تاریخ ہے، وہاں اقلیتوں کے خلاف نفرت کو بھڑکا دے گا۔ ایوب ملک نے کہا کہ ملک نے پہلے ہی فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کی انحطاط پذیر پالیسیز کی بدولت سخت مشکلات کا سامنا کیا ہے، جس کی وجہ سے معاشرے کے قدامت پسند عناصر کو جناح کے پاکستان کے ویژن کو بری طرح خراب کرنے کا حوصلہ ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس نئے قانون سے جناح کے پاکستان کا تصور مکمل تباہی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے اور اقلیتوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے لیے مزید نفرت کا راستہ کھل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button