مشرق وسطی

بشار اسد کا روسی وفد سے حلب اور ادلب کے حالات پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی صدر ولادیمیر پوتین کے نمائندہ وفد نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔

شام کے امور میں روسی صدر کے مشیر الکزینڈر لاورنتیف نے جو اس وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کر کے حلب اور ادلب کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں روسی وفد اور شام کے صدر نے شام سے دہشت گردوں کو اُکھاڑ پھینکنے کے عزم پر تاکید کی۔

شام کے صدر بشار اسد اور روسی وفد نے شام میں سیاسی عمل کا جائزہ لیا اور ہرطرح کی بیرونی مداخلت اور بعض فریقوں کی سیاست بازی سے دور رہتے ہوئے آئین کی بنیادی کمیٹی کی سرگرمیوں پر تاکید کی۔

شام میں آئین سازکمیٹی کی تشکیل کا آئیڈیا پہلی بار شام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔

شام کی نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کا اجلاس انتیس و تیس جنوری دوہزار اٹھارہ کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا تھا۔

شام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کی تشکیل کا فیصلہ، نومبر دوہزار سترہ میں روس میں آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک ایران ، روس اور ترکی کےسربراہوں کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

آستانہ مذاکرات کا عمل شام میں قیام امن کے لئے ایران کی پہل پر روس اور ترکی کے تعاون سے جنوری دوہزار سترہ سےشروع ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button