مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

"بشارت الفتح” آپریشن، امریکی فوجی اڈے پر حملہ

شیعہ نیوز:،ایران کا میزائل حملہ آپریشن "بشارتِ فتح” کے نام سے اور "یا اباعبداللہ (ع)” کے نعرے کے ساتھ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر شروع ہو گیا ہے۔

صیہونی صحافی باراک راوید، جو "اکسیوس” سے وابستہ ہیں، نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فضائی اڈے پر 6 میزائل فائر کیے ہیں۔
ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کے العديد فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا۔

قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔

قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button