دنیا

’’بی ڈی ایس‘‘ کی کوششوں سے اسرائیل میں یورپی کانفرنس منسوخ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے عالمی سطح پر بائیکاٹ اور صیہونی ریاست میں سرمایہ کاری کے خلاف سرگرم تنظیم (بی ڈی ایس) کی کوششوں سے یورپین اکیڈمک ایسوسی ایشن کانفرنس منسوخ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق ’’یورپین ایسوسی ایشن‘‘ میں نفسیاتی طب کے شعبے میں‌کام کرنے والے سیکڑوں ماہرین اور درجنوں تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ تنظیم سنہ 2021ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یورپی کانفرنس کی تیاری کررہی تھی مگر’’بی ڈی ایس‘‘ تحریک کی مساعی سے یہ کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔

یورپین اکیڈمک ایسوسی ایشن یعنی’’ENMESH‘‘کے 400 ارکان ہیں۔ یہ ایسوسی ایشن 2021ء کے موسم گرما میں ایک کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کررہی تھی مگر بی ڈی ایس کی کوششوں کے نتیجے میں یہ کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔

کانفرنس کے اعلان کےدو ہفتے بعد ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین اور نٹنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر مائیک سلائیڈ نے ارکان کو ایک مکتوب ارسال کیا جس میں کانفرنس کے منسوخ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے مذکورہ مکتوب کے باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سلائیڈ نے شکایات ملنے کے بعد القدس کانفرنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ کانفرنس اسرائیل کے علاوہ کسی اور ملک میں منعقد کی جائے گی اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button