
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ایران واپسی سے پہلے محمد باقر قالیباف اور سید عباس عراقچی کی شیخ نعیم قاسم سے ملاقات
شیعہ نیوز: نیوز ذرائع نے بتایا کہ ایران نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اور وزیر خارجہ نے بیروت کے حالیہ دورے کے دوران لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی۔
المنار نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جنہوں نے حال ہی میں سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کے لیے لبنان کا سفر کیا، نے ایران آنے سے قبل لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان، منشیات کی روک تھام کیلئے ضلعی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
اس ملاقات میں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں لبنان، خطے اور دنیا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔