مشرق وسطی

بحر ہند میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی بحریہ کے ڈپٹی آف نیول آپریشنزاورمشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

غلام رضا طحانی نے مزید کہا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغازہوگیا ہے ۔ یہ مشقیں 3 دن تک جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقیں 17 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں اور ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

طحانی نے کہا کہ بحر ہند کا شمالی حصہ میں پائیدار امن و سلامتی برقرار ہے اور اس میں ایران کی مسلح افواج اور خاص طور پر ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کی بحریہ کا اہم کردار ہے۔

اس سے قبل ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی نے کہا تھا کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار بندرگاہ سے بحر ہند تک آج سے تین دنوں تک جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں، بحری اقتدار کا مظہر ہے۔

ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سمندری سیکیورٹی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button