دنیا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو برخاست کرنے کی پس پردہ کوششیں

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو برخاست کرنے کے لیے پس پردہ کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ اور لبنان میں جارحیت اور مقاومت کے ساتھ مقابلے میں سنگین نقصانات کے بعد نیتن یاہو کو برخاست کرنے کی پس پردہ کوششیں ہورہی ہیں۔

صہیونی میڈیا نے غیر مصدقہ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو کم از کم محدود مدت کے لیے برخاست کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے رابطہ معطل کرنے پر غور، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ

دوسری طرف بیت المقدس کی عدالت نے نیتن یاہو کو عدالت میں حاضری سے مستثنی رکھنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے میں نیتن یاہو کو برخاست کرنے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔

اسرائیل ٹائمز کے مطابق عدالت نیتن یاہو پر عائد الزامات کی سماعت کے دوران ان کی برطرفی کا حکم جاری کرسکتی ہے۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ سماعت کا وقت نیتن یاہو کابینہ کو مزید مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو کی قانونی ٹیم نے چند روز پہلے نتن یاہو کو عدالت میں حاضری سے مستثنی رکھنے کی درخواست کی تھی کیونکہ نتن یاہو کئی محاذوں پر جاری جنگ کی وجہ سے حاضری دینے پر قادر نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button