مشرق وسطی

بحرین میں جلوس عزا میں شرکت پر معروف عالم دین زیر حراست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت اسلامی وفاق بحرین پارٹی کے سوشل میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ بحرین کی سیکورٹی فورسز  نے شیخ سعید العصفور اور سید جواد اسعد جو حمد شہر کی عزاداری انجمن کے سربراہ ہے ان کو جلوس عزا میں شریک ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

جمعیت وفاق کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی عزاداری کے الزام میں مزید چھ عزاداروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سید جواد اسعد تا کو سات دن کے لیے پوچھ گچھ کے لیے قید میں رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہرسال محرم کے ایام میں بحرین کے حکام عزاداری امام حسینؑ کے حوالے سے سخت اقدامات کرتے ہیں اور عزاداری کو روکنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button