دنیا

امریکا، چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون میں مداخلت بند کرے، بیجنگ

شیعہ نیوز:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون میں مداخلت بند کرے۔

رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون میں مداخلت بند کرے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ چینی کمپنیوں کے حقوق اور جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  : صیہونی حکومت ہمارے ملک پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے، عراقی وزیر خارجہ

اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے بعض شخصیات، اداروں اور ایرانی جہازوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن نے تہران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں "ایک چینی شہری اور 13 اداروں سمیت ایران سے متعلق 8 کمپنیوں” کو شامل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button