مشرق وسطی

امریکہ کا دوست ہونا دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہونے سے زیادہ خطرناک ہے، انصار اللہ

شیعہ نیوز: انصار اللہ یمن کے رہنما نے تنظیم کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے دوستوں کی صف میں شامل ہونا دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہونے سے زیادہ خطرناک اور نقصان دہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رہنما نصرالدین عامر نے امریکہ کی جانب سے یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کو دہشت تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے واشنگٹن کے دوستوں کی فہرست میں شامل ہونا زیادہ خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں صہیونی حکام کے استعفے غزہ جنگ میں شکست کے اثرات ہیں، جنرل سلامی

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امریکہ سمندری میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا اور شکست کھائی، اسی طرح انصار اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا یہ اقدام بھی ناکامی سے دوچار ہوگا۔

انصار اللہ یمن کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ انصار اللہ یمن کا امریکہ میں نہ کوئی سرمایہ ہے، نہ بینک اکاؤنٹ اور نہ ہی کوئی کمپنی۔ علاوہ ازیں تنظیم کے اراکین امریکہ کا سفر بھی نہیں کرتے۔

نصرالدین نے مزید کہا کہ اگر امریکہ ہمیں اپنے دوستوں کی فہرست میں شامل کرتا، تو یہ ہمارے لیے دہشتگردی کی فہرست میں شامل ہونے سے زیادہ خطرناک اور اشتعال انگیز ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یہ اقدام یمنی عوام کی جانب سے غزہ کی حمایت کرنے پر کیا ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button