مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بیروت کا اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تنازعے کی صورت میں ایکشن پلان تیار

شیعہ نیوز: لبنانی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تنازعہ میں اضافے کی صورت میں ایکشن پلان تیار کیا ہے، تاہم نام نہاد بین الاقوامی اداروں نے مغرب کے دباؤ کی وجہ سے اسے ضروری مدد تک فراہم نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر محنت مصطفیٰ بیرام نے سپوتنک نیوز کو بتایا کہ "لبنانی حکومت نے جاری تنازعہ میں کسی بھی طرح کی شدت کی صورت میں ایک آپریشنل پلان تیار کیا ہے، لیکن بین الاقوامی تنظیموں نے مغرب کے دباؤ کے نتیجے میں اس سلسلے میں ضروری مدد تک فراہم نہیں کی۔” انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کے ساتھ ممکنہ مسلح تصادم اسرائیلی فوج کے لئے چیلینجنگ ثابت ہو گا”۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسین علیہ السلام استقامت کا نمونہ، مقاومت کی قیادت ایران کے ہاتھ میں ہے، شیخ زکزکی

انہوں نے کہا کہ آج جنگ اور امن کا فیصلہ مکمل طور پر اسرائیل کے ہاتھ میں ہے جب کہ لبنان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، یہ کہنا ناممکن ہے کہ لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ نہیں ہوگی اور ہم اس کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ تاہم حزب اللہ یہ جنگ لڑنے کی بھرپوت صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد فلسطین-لبنان بارڈر پر صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی۔ غاصب اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان لبنان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

لبنانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گولہ باری کے باعث جنوبی لبنان میں تقریباً ایک لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ غاصب رجیم کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے تقریباً 80,000 صیہونی آبادکار ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button