دنیا

بیت حانون میں فلسطینی مجاہدین کی کارروائی پر صہیونی حیرت زدہ

شیعہ نیوز:غزہ کے علاقے بیت حانون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی کو گزرے کئی گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن صہیونی حلقے اب بھی اس سنگین اور کاری وار پر حیرت زدہ ہیں۔

صہیونی تجزیہ کار دورون کدوش نے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب بیت حانون میں جو واقعہ پیش آیا اور 5 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے، وہ سرحدی دیوار سے محض دو کلومیٹر اور صہیونی بستی سدیروت سے تین کلومیٹر دور پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ علاقہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے صہیونی فوج کے کنٹرول میں ہے اور جنگ کے دوبارہ آغاز کے بعد بھی مکمل طور پر ہماری فوج کی نگرانی میں رہا ہے۔ حتی کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں کے دوران بھی ہماری فوج نے یہ علاقہ خالی نہیں کیا۔

کدوش نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ایسا علاقہ جو مکمل طور پر فوج کے کنٹرول میں ہے، وہاں ہماری انٹیلیجنس ناکام ثابت ہو، اور مزاحمتی عناصر اتنی مہارت سے وہاں پہنچیں اور چار دیسی ساختہ بموں پر مشتمل ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز نظام نصب کر جائیں؟

دوسری طرف، عبرانی ویب سائٹ واللا کے معروف دفاعی تجزیہ کار امیر بوخبوط نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مجاہدین نے آدھی رات کے وقت بیت حانون جیسے علاقے میں بم نصب کرکے اور اسے دھماکے سے اڑا کر یہ ثابت کیا کہ وہ جدید آلات سے لیس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف بم نصب کرنے کا معاملہ نہیں۔ ان کے پاس نائٹ وژن آلات بھی ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی نقل و حرکت کو طویل مدت تک باریک بینی سے زیر نگرانی رکھا۔ یہ ایک پیچیدہ اور مکمل نگرانی کا عمل تھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطینی مقاومت نے انتہائی اعلی سطحی انٹیلیجنس و دفاعی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button