مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بیلجیم کے وزیر کا اسرائیل پر کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری اور مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ بیلیجیم کے ایک وزیر آنڈرے فلاھو نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلاھونے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل بے دردی کے ساتھ فلسطینیوں کا بے دریغ قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری بلا جواز اور مجرمانہ ہے۔

ایک پریس بیان میں بیلجیم کے وزیرنے کہا کہ عالمی قانون کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر کڑی پابندیاں عاید کرنے کی ضرورت ہے۔ محض بیانات نہیں بلکہ اسرائیلی کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم سےباز رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بے گناہ اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اسرائیل طاقت کا استعمال کرکے امن کے قیام کی تمام امیدیں توڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button