مشرق وسطی

بیروت میں امریکی سفارتخانے پر فائرنگ

شیعہ نیوز: شمالی بیروت کے جبل کے عوکر علاقے میں واقع امریکی سفارتخارنے پر فائرنگ کی خبر دی ہے۔

ایل بی سی چینل نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آدھے گھنٹے تک امریکی سفارتخانے کے اطراف میں گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی بیروت میں امریکی سفارتخانے کے اطراف میں فائرنگ کی آوازیں سنے جانے کے بعد ، سفارتخانے کی جانب جانے والے تمام راستوں پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز تعینات کردی گئی ہیں-

الجزیرہ چینل نے امریکی سفارتخانے کی طرف فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو ہلاک کیئے جانے کی خبر دی ہے۔ لبنانی فوج نے بھی اعلان کیا ہےکہ لبنان میں امریکی سفارتخانے پر فائرنگ ایک شامی باشندے نے کی ہے اور لنبانی فوج نے اس کو گولیوں سے نشانہ بناکر زخمی کردیا-

لبنان میں امریکی سفارتخانے نے بھی ایک بیان میں اس بارے میں کہا ہے کہ آج بدھ کی صبح فائرنگ ہلکے ہتھیاروں سے اور سفارتخانے کے انٹری راستے میں ہوئی ہے اور حادثے کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button