بھارت: انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے 35 گھروں کو جلا دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ نامعلوم افراد نے مسلمانوں کے 35 گھروں کو نذرآتش کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ظلم و جبر کے باوجود شہر شہر مظاہرے تھم نہ سکے۔بھارت کے صوبہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہر بھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔
عادل آباد کے مسلم اقلیتی علاقہ میں قتل و خون کا بازار گرم ہوگیا۔ علاقے میں مسلمان کسی اجتماع میں شریک تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر مسجد پر دھاوا بول دیا ۔ مسجد پرپتھراؤ کیا اورموذن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اور مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیا گیا جس میں تقریباً 35 گھروں کے جلنے کی خبر آئی ہے۔ پورا شہر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہو چکی ہے۔
اُدھر مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ان کی جماعت بی جے پی کی حکومت ہے وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گولیاں ماری گئیں۔