پاکستانی شیعہ خبریں

بھارت کا یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے تبصرہ میں کہا کہ گذشتہ سال کی طرح وزیراعظم کاخطاب جامع تھا لیکن مسئلہ کشمیر پر عملی اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ آرٹیکل 370کا خاتمہ بھارت کا بد نیتی پر مبنی گھناؤنااقدام ہے اور آرٹیکل 35اے کے ذریعے غیر کشمیریوں کو شہریت دینے کے عمل سے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کا مذموم عمل انجام دیاگیا۔

علامہ ساجد نقوی نے باور کرایا کہ اس کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ پاکستانی ریاست کے سربراہ تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی ، علماءکرام،وکلاء، دانشوروں ، صحافیوں ، تاجروں اور دیگر سرکر دہ افراد سے مشاورت اور سیکورٹی کے حوالہ سے مکمل جائزہ لیکرمناسب اور مضبوط لائحہ عمل بنائیں جس پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔ بھارتی حکومت کا فیصلہ ناقابل قبول ہے ۔

انہوںنے کہاکہ غیور کشمیریوںنے اپنی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دیں سلسلہ تاحال جاری ہے جو ناقابل فراموش اور قابل لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنی ہوگی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کر ان کا جائز حق دیناہوگا۔

آخرمیں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔اس کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو مضبوط کرناہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button