اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارتی فوج کی وحشیانہ جارحیت، 2 کشمیری نوجوان شہید

شیعہ نیوز : مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جب کہ قابض فوج کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے کے باعث مزید 2 کشمیری شدید زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام میں بھی قابض افواج کا علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 8 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button