دنیا

بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی، جس کے دوران جارحیت پسند فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قبل ازیں اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں انتہائی نازک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

دوسری طرف بھارتی فوج کے بعد اب بھارتی طلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی، انتہاء پسند سوچ رکھنے والی جماعت نے مسلم طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جواہرلعل نہرو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے راغب اکرام نامی مسلم طالب علم کو ’’اے بی وی پی‘‘ کے غنڈہ گردوں نے جامعہ میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مغلظات بکیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زخمی حالت میں طالب علم نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ کچھ لوگ میرے ہوسٹل کے روم میں داخل ہوئے اور اچانک مارنا شروع کر دیا، اس دوران مجھے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت میں نافذ متنازع قانون کے خلاف طلبہ تنظیمیں دو حلقوں میں بٹ چکی ہیں، ایک حلقہ قانون کی حمایت جبکہ دوسرا حلقہ اس کی شدید مخالفت کر رہا ہے۔ جس کے باعث ملک کے مختلف ریاستوں میں ہنگامی پھوٹ پڑے۔

بھارت میں مسلم طالب علم پر حملہ کوئی نیا واقعہ نہیں، اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button