دنیا

بھارتی ریاستی دہشت گردی، سرینگر میں فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)Arrest

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سرینگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب شہید کیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والی ٹرک کو روک کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے۔

بھارتی فورسز نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی پولیس نے جموں سری نگر ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، کشتواڑ، رامبان، راجوری اور پونچھ اضلاع کے متعدد علاقوں میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button