مشرق وسطی

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو قید تنہائی میں ڈالا جا رہا ہے

شیعہ نیوز: صیہونی حکام نے جیلوں میں دوران حراست مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کو تنہائی میں ڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے بھوک ہڑتال کرنے والے 60 قیدیوں میں سے بعض کو قید تنہائی میں‌ڈال دیا گیا ہے تاکہ قیدیوں پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے نفسیاتی دبائو ڈالا جاسکے۔

خیال رہے کہ قابض صیہونی حکام اور اسیران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد عوامی محاذ کے 60 اسیران نے قید تنہائی میں ڈالے گئے قیدیوں اور بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

عوامی محاذ نے اسیر وائل الجاغوب اور دیگر اسیران کی قید تنہائی کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اسیران نے 85 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر ماہر الاخرس کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button