اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید
شیعہ نیوز : مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران بھارتی فوج شدید زخمی ہو گیا تھا جب کہ واقعہ کے بعد قابض فوج نے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ سرینگر، پلواما اور شوپیاں کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کر دیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی میں 20 کشمیری شہید ہوئے تھے۔