اہم پاکستانی خبریں

تعصب یا سیاست؟، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت سے انکار

شیعہ نیوز: کے پی کے میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کیساتھ حکومت سازی میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے، پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کیساتھ اتحاد کیا، صرف خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے متعلق تھی۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ کے پی کے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 90 سیٹوں پر کامیاب ہوئے تاہم اب حکومت سازی کے مرحلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کے پی کے میں جمعیت علماء اسلام کی 7، مسلم لیگ ن کی 5، پیپلز پارٹی کی 4، جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹرین 2 اور  عوامی نیشنل پارٹی ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button