اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پولیس ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے آئی جی بلوچستان کا بڑا دعویٰ

شیعہ نیوز: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نےحالیہ دنوں کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تین پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کا سراغ لگانے کا دعویٰ کردیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں دہشتگردی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے، جو بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ پولیس کی مختلف حوالوں سے ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ جس میں انسرجنس، مذہبی انتہاء پسندی اور مختلف جرائم پیشہ عناصر مد بھیٹر ہیں۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تخریب کاری کے حوالے سے پولیس کو بڑے عرصے سے مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے دھماکے ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

پولیس آفیسران نے محنت کرکے ان پر قابو پایا اور حالات کو بہتر بنایا۔ موجودہ تخریب کاری کی جو لہر آئی ہے اس میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ جو بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر امن کی بحالی کو یقینی بنایا ہے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ پولیس کی مختلف حوالوں سے ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ جس میں انسرجنس، مذہبی انتہاء پسندی اور مختلف جرائم پیشہ عناصر مد بھیٹر ہیں۔ اس حوالے سے ہمیں مختلف طریقوں پر کام کرنا پڑتا ہے۔ ایک روایتی پولیسنگ کا طریقہ کار ہے۔

لیکن دیگر ملزمان کو اُسی طرح ٹریٹ کرنا پڑتا ہے پولیس نے بہتر حکمت عملی کے تحت صوبے میں تھریٹ کے باوجود نیشنل گیمز پی ایس ایل کا میچ کرانے کے ساتھ ساتھ محرام الحرام کے جلوس کو پرامن طریقے سے اختتام پزیر کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بہت سے جرائم پیشہ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ جس میں انسرجنس داعش، ٹی ٹی پی سمیت دیگر تخریب کاروں کا فورس اور اے ٹی ایف نے بہتر طریقے سے سراغ لگا کر قانون کی گرفت میں لائے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ مجرموں کا سراغ لگایا جائے۔ اگست کے مہینے میں مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اُن کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے امن کی بحالی اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button