اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلاول بھٹو ناظم جوکھیو اور نہتی خاتون کے قاتل پی پی اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کریں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عرب شہزادے کی خوشنودی کی خاطرقتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے جب سردار جاگیردار اور وڈیرے ہوں تو وہ خود کو عوام کا خادم نہیں حاکم سمجھتے ہیں یہی سبب ہے کہ یکے بعد دیگرے اراکین اسمبلی کی جانب سے عوام پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ کیونکہ با اثر طبقہ قانون سے بالاتر ہے اور قانون کے رکھوالے با اثر حکمرانوں کی غلامی میں مصروف ہیں۔

ناظم جوکھیو شہید کے قتل کے بعد ضلع قمبر شہدادکوٹ میں ایک خاتون کا بہیمانہ قتل سرداروں وڈیروں جاگیرداروں اور اراکین اسمبلی کے نام پر سیاہ کارنامہ ہے۔ ان کی گولیوں سے قرآن کریم کو زخمی کیا گیا جبکہ وہ کمزور اور مظلوم عورت قرآن کریم اٹھا کر رحم کی اپیل کر رہی تھی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں اے پی ایس کے معصوم شہید بچے کی ماں کی عمران خان سے دہائی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایسے نا اہل اراکین اسمبلی کے خلاف فی الفور سخت کاروائی کریں۔ جب ووٹ کا معیار اعلی اخلاق اور کردار کی بجائے دھونس دھمکی اور دھاندلی ٹہرے تو بھر ظالم نا اہل اور نالائق حکمران قوم کا مقدر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اور سندھ کی پاکیزہ دھرتی شکار گاہ نہیں بلکہ کروڑوں غیرت مند انسانوں کی مادر وطن ہے جس کی عزت و ناموس کو دو ٹکوں کے عوض بیچنے والوں سے یہ قوم اپنی بیزاری کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی ہماری مادر علمی ہے جس کا تقدس لازمی ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کے مطالبات پر توجہ دی جائے اور ان کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔ بلوچستان یونیورسٹی کو پولیس گردی سے محفوظ رکھ کر اسے علم کا گہوارہ بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button