دنیا

اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد دی، امریکی وزیردفاع کی ڈھٹائی

شیعہ نیوز: امریکی وزیردفاع نے غزہ پر جارحیت کے لئے صہیونی حکومت کی مدد کرنے پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم پر دنیا بھر میں تشویش اور تنقید کی جارہی ہے۔ ان حالات میں بھی امریکی حکام صہیونی حکومت کو فلسطین پر جارحیت کے لئے امداد دینے کا اعلان کررہے ہیں۔

امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک امریکہ نے صہیونی حکومت کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاھو جنگ بندی سے فرارکے بہانے تلاش کررہا ہے، عزت الرشق

الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تنقید اور امریکی طلباء کی جانب سے احتجاج کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد حالیہ ایام میں روک دی گئی ہے جس کے بعد دوبارہ بحال کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا تاہم رفح میں سویلین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button