مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا عشق اسکینڈل بے نقاب

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان امریکی گلوکارہ کی زلفوں کے اسیر بن گئے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان امریکی گلوکارہ کی زلفوں کے اسیر بن گئے ہیں۔

عربی اور مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان امریکی گلوکارہ لنڈسے لوہن کی زلفوں کے اسیر بن گئے ہیں۔

امریکی گلوکارہ شہزادے کے پرائیویٹ جیٹ میں کئی جگہوں کا سفر کرچکی ہیں۔ پیج سکس نامی ویب سائٹ کے مطابق محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہن میں قربتیں بڑھتی جارہی ہیں، سعودی ولیعہد گلوکارہ کو اپنے پرائیویٹ جیٹ میں اپنے ساتھ گھماتے ہیں اور گلوکارہ پر تحائف کی بارش کرتے رہتے ہیں۔

بن سلمان نے گلوکارہ کو ایک کریڈٹ کارڈ کا تحفہ بھی دیا ہے، جب ویب سائٹ نے گلوکارہ کے قریبی حلقوں سے تصدیق کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

لنڈسے لوہن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہ میسجز بھی دیکھے ہیں جن کا گلوکارہ نے سعودی ولیعہد بن سلمان کے ساتھ تبادلہ کیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close