دنیاہفتہ کی اہم خبریں

بن سلمان اور نیتن یاہوکی خفیہ میٹنگ کا اہم ایجنڈہ سامنے آگیا

شیعہ نیوز : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہونے کے بعد اس خفیہ ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات اتوار کے روز سعودی عرب کے شہر نیوم میں ہوئی جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یو سی کوہن امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی شامل تھے۔

اس ملاقات میں جہاں ایک طرف سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو اعلانیہ تسلیم کرنے کی بات ہوئی وہیں اس میٹنگ کا ایک اور اہم ایجنڈہ بھی تھا۔

اسرائیلی وزیر تعلیم کے مطابق یہ ملاقات گھنٹوں تک جاری رہی اور اس اس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق اسرائیل سعودی عرب ملاقات کا اہم ایجنڈہ ایران کو قابو کرنا اور عالمی سطح پر ایران کے خلاف محاذ بنانا تھا۔

اس ایجنڈے کی وجہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی ہے جس کو اسرائیل اپنے لیے بڑا خطرہ تصور کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی خاندان کی اندرونی خبریں لیک کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ مجتہد نے بھی اس خبر کی طرف اشارہ کیا تھا کہ اس ملاقات کا اہم مقصد ایران پر حملہ کرنا ہے تاکہ وہ جوہری توانائی کی پیداوار روک دے اور معشی طور پر بھی کمزور ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button