مشرق وسطی

بن سلمان کا سعودی عرب کے اسکولوں میں ہندو مت کی تعلیم دینے کا حکم

شیعہ نیوز:، ولی عہد بن سلمان نے اپنے ترقیاتی منصوبے وژن ٹوئنٹی تھرٹی کے تحت ، ملک کے تعلیمی اداروں میں ہندو مت کی تعلیم دینے کا حکم دیا ہے۔

روزنامہ انڈیا ٹوڈے نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب نے درسی کتابوں میں ہندو تہذیب کے بارے میں بعض مضامین شامل کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اسکولوں میں طالبعلموں کو جہاں یوگا اور آیوروید کے بارے میں پڑھایا جائے گا وہیں انہیں ہندوں کی مقدس کتاب رامائن اور مہا بھارت کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد بن سلمان پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رامائن سنسکرت کی ایک طویل رزمیہ نظم جس میں ہندؤں کے اوتار رام چندر کے حالاتِ زندگی بیان کیے گئے ہیں جبکہ مہابھارت کو ہندو مت کے مذہبی صحائف میں معتبر حیثیت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button