
امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والا TLP رہنما ملعون احسن باکسر گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام مہدی عج کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والا TLP کا رہنما ملعون احسن باکسر گرفتار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فرزند رسول اکرم ؐ ، ہادی برحق، خلیفتہ اللہ حضرت امام محمد مہدی آخرالزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور ان کی والدہ گرامی قدر کے بدترین گستاخ اور شاتم ملعون احسن باکسر کو پنجاب پولیس نے لاہور منتقل کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ناصبی شدت پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا ونگ کا ہیڈ اور بارہویں امام حضرت مہدی موعودؑ کی شان مبارک میں بدترین گستاخی کے مرتکب ملعون احسن باکسر جسےقانون نافذ کرنےوالے اداروں نے کراچی سے گرفتار کیا تھا اب پنجاب پولیس کے حوالے کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
ملعون احسن باکسر کی پولیس حراست میں تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، واضح رہے کہ ملعون نے خاندان رسالت مآب ؐ کی شان خصوصاً امام مہدی ؑ اور ان کی پاکیزہ والدہ گرامی کے خلاف ایسی گھٹیا اور توہین آمیز زبان استعمال کی تھی جس کا بیان تو کجا گمان بھی محال ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں حضرت ابوذر غفاری ؑصداقت کے علمبردار اور باطل سے ٹکرانے والے تھے
احسن باکسر ملعون کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے لیگل ونگ کے وکلاء نے اسد علی کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروایا تھا بعد ازاں پولیس کی ٹال مٹول کے بعد مختلف شیعہ تنظیمات اور اہل سنت مشائخ عظام نے اتحاد امت فورم سے اس ملعون کی گرفتاری کیلئے بھرپور احتجاج کیا اور فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔
واضح رہے کہ ناصبی عقائد رکھنے والی ٹی ایل پی کے رہنما ملعون اشرف آصف جلالی کی جانب سے اس سے قبل دختر رسول، سیدہ نساء العالمین، صدیقہ و طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی تھی جبکہ ٹی ایل پی کے رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے خاندان رسالت کی شان اقدس میں توہین کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔