دنیاہفتہ کی اہم خبریں

پیغمبر اسلامﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانا آزادی اظہار نہیں ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور فنکارانہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ پیغمبر اسلام ﷺ سمیت دیگر مذہبی شخصیات کی گستاخی کا لائسنس مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے سالانہ پریس کانفرنس کے موقع پر مذہبی آزادی میں رکاوٹ کے بغیر فنکارانہ اظہار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کا فنکارانہ آزادی ضروری ہے، تاہم دوسروں کے جذبات اور مقدسات کا احترام رکھنا بھی ضروری ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں۔ ہمیں دوسروں کی دل آزاری سے بچنا چاہیئے، کسی کی دل آزاری مجرمانہ عمل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراقی عوام نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سے تجدید عہد کیا

روسی صدر پوٹن نے کہا ہے کہ فنکارانہ آزادی کی اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے۔ مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر نے چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس کے نتیجے میں میگزین کے دفتر پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔ صدر پوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست ہے، اس لیے ہمارے ملک میں ایک دوسرے کی روایات کا احترام کیا جاتا ہے، تاہم کچھ ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button