دنیا

توہین رسالت، بنگلہ دیش میں وسیع مظاہرے، ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کیا مطالبہ

شیعہ نیوز:’اے ایف پی’ کی خبر کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے توہین آمیز کلمات نے پورے عالم اسلام میں غم و غصے اور اشتعال کی لہر کو جنم دیا ہے جب کہ رواں ہفتے کے دوران بنگلہ دیش میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا۔

بنگلہ دیش میں آج کیے گئے مظاہرے میں مظاہرین نے ڈھاکہ کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے ریلی نکالی اور نعرے لگائے کہ دنیا کے مسلمان متحد ہو جائیں، مظاہرین نے احتجاج کے دوران ہندوستانی سفارت خانے کی جانب بڑھنے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔

سینئر پولیس اہلکار انعام الحق نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تقریباً 10 ہزار پر امن مظاہرین نے احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔

اس احتجاج کا انتظام بنگلہ دیش کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت اسلامی اندولن بنگلہ دیش نے کیا تھا، بنگلہ دیش دنیا کی چوتھی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے۔

آج ڈھاکا میں نکالے جانے والی ریلی کے مقررین نے ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کیا مطالبہ کیا اور وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بھارت کے خلاف باضابطہ طور پر احتجاج درج کرانے کا مطالبہ کیا۔

بنگلہ دیش کے بڑے شہروں میں گزشتہ جمعہ کے روز تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار لوگوں نے مظاہرے کیے تھے، ان مظاہروں کے دوران دارالحکومت ڈھاکا میں 20 ہزار لوگوں نے احتجاج کیا جب کہ دیگر قصبوں اور یونیورسٹیوں میں ہزاروں افراد مظاہروں میں شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button