
دنیا
غزنی میں خونریز جھڑپیں، افغان فورسز طالبان کے محاصرے میں
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کی رکن فاطمه رحیمی کا کہنا ہے کہ طالبان نے غزنی کے آرزو علاقے پر حملہ کر کے سرکاری فورسز کا محاصرہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مزید فورسز آرزو کے علاقے میں نہ پہنچیں تو اس علاقے پر طالبان کا قبضہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ غزنی پر طالبان کے حملے میں 30 طالبان ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ یہ خونریز جھڑپیں ایسے عالم میں جاری ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ملک میں جنگ کے خاتمے کو لے کر براہ راست مذاکرات پر اتفاق ہو چکا ہے۔
غزنی افغانستان کا نا امن صوبہ ہے جہاں طالبان اور داعش کے دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔