پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بی این پی نے ایم ڈبلیو ایم کے زائرین مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

بی این پی نے کراچی سے ریمدان بارڈر تک زائرین کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت دی کہ ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ اوتھل سے گوادر تک بھرپور استقبال کریں

شیعہ نیوز: بلوچستان نیشنل پارٹی نے زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سے ریمدان تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی این پی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ جو زائرین کو ایران اور عراق بذریعہ سڑک سفر سے روکنے کے خلاف کی جا رہی ہے، اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پارٹی نے مکران ڈویژن کے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ اوتھل سے گوادر تک بھرپور استقبال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل نے زائرین پر بائی روڈ سفر کی پابندی کے خلاف مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کر دیا

بیان میں کہا گیا کہ بی این پی ایک قوم پرست و ترقی پسند جمہوری جماعت ہے۔ پارٹی موجودہ غیر جمہوری حکومت کو یہ اختیار نہیں دے سکتی کہ زائرین کو بذریعہ سڑک سفر سے روکا جائے۔ مسلمانوں کے تمام فرقے اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ایران، عراق اور مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جاتے ہیں۔ اس پر پابندی انتہائی نامناسب ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ زائرین سفری سہولیات اور سکیورٹی فراہم کی جاتی۔ بی این پی نے اپنے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے رابطہ میں رہیں اور لانگ مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button