
اہم پاکستانی خبریں
باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق، 11 زخمی
شیعہ نیوز: پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔
رپورٹ نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی کمشنر اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف جنگ میں بروقت ردعمل پر رہبر معظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔