دنیا
کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
شیعہ نیوز: کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع ایک یہودی کمیونیٹی سینٹر پر نامعلوم حملہ آوروں نے کھڑکی سے بوتل بم پھینکا جس سے اس کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی جہاں متعدد افراد سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی کمیونیٹی سینٹر پر بوتل بم سے حملے کی اطلاع ملنے پر مونٹریال پولیس نے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔ عمارت سے 50 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ حملے کے وقت عمارت میں 60 افراد موجود تھے اور کمیونیٹی سینٹر کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ جاری تھی۔ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم عمارت کو نقصان پہنچا۔