دنیا

برازیل نے احتجاجا تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

شیعہ نیوز: آج برازیل نے غزہ پر صیہونی حملے کے خلاف احتجاجاً مقبوضہ فلسطین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

فرانس پریس نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام پر اس حکومت کے حملے کے بعد تل ابیب کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث برازیل نے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

ایک سفارتی ذریعے نے آج اے ایف پی کو بتایا کہ برازیل نے تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے

یہ بھی پڑھیں : ایران میں صدارتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

مذکورہ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے اس اقدام سے اس ملک اور صیہونی رجیم کے درمیان غزہ کی پٹی میں جاری جنگی جرائم کے حوالے سے تناو میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

برازیل اور تل ابیب کے تعلقات فروری میں اس ملک کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کے موقف کی وجہ سے خراب ہو گئے تھے جنہوں نے اسرائیلی حکومت پر "نسل کشی” کا الزام لگایا تھا۔

اس کارروائی کے جواب میں تل ابیب نے برازیلی صدر کو ’ناپسندیدہ عنصر‘ قرار دیا۔

کشیدگی میں اضافے کے بعد، برازیل نے پہلے اپنے سفیر کو مشاورت کے لئے بلایا اور پھر صیہونی سفیر کو ملک کی وزارت خارجہ میں طلب کیا۔

اس وقت مقبوضہ علاقوں میں برازیل کے وفد کی سربراہی "Fabio Farias” کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button