دنیا

صیہونی جنگی جرائم پر برازیل نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

شیعہ نیوز: فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ میں منظم جنگی جرائم پر بہ طور احتجاج برازیل نے اسرائیل سے ہرقسم کے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ برازیل نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا ہے جب کہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا ہے۔

یہ پیش رفت ڈا سلوا کے الزام کے بعد سامنے آئی ہےجس میں انہوں نے اتوار کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو غزہ کی پٹی میں "نسل کشی” قرار یا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قابض دشمن قیمت چکائے بغیر اپنے قیدی نہیں چھڑا سکتا، خلیل الحیہ

اس تناظر میں عبرانی چینل 13 نے کہا کہ "برازیل نے (غزہ پر جنگ) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے (اسرائیلی) سفیر کوکل پیر کو ملک بدر کر دیا اور (اسرائیل سے) اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

اتوار کو برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے اسرائیلی قابض ریاست پر غزہ کی پٹی میں ’’نسل کشی’’ کرنے کا الزام لگایا، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہونے والے ’’ہولوکاسٹ‘‘ سے کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button