دنیا

برطانیہ کی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

شیعہ نیوز:برطانیہ کیمیائی، جراثیمی یا کسی بھی نامعلوم خطرے کی صورت میں ایٹم بم استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں چالیس فی صد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ ڈیلی میل کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی دفاعی اسٹریٹیجی کی نظرثانی شدہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے ٹرائیڈنٹ میزائیلوں کی تعداد بڑھا کر دو سو ساٹھ کردی جائے۔
مذکورہ دستاویز میں برطانیہ کے دشمنوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ برطانیہ غیر ایٹمی اور ابھرتی ہوئی ایٹمی طاقتوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا حق اپنے لیے محفوظ رکھتا ہے۔
اس دستاویز میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ سن دوہزار تیس تک برطانیہ کے خلاف کیمیائی، جراثیمی یا ایٹمی حملہ کر دے۔
اس وقت برطانیہ کے پاس ایک سو پچانوے ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں اور ان کی تعداد دو سو ساٹھ تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ سن دوہزار پندرہ کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد ایک سو اسی تک محدود رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button